ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اھواز كی مسجد شہداء كے زير اہتمام ثامن الائمہ ثقافتی سنٹر كے سربراہ حجة الاسلام و المسلمين عبد الكريم سلطانی نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ یہ ثقافتی سنٹر جوانوں كے فارغ اوقات سے بہترين استفادہ كرنے كے لیے قرآنی كلاسیں منعقد كر رہا ہے ٬ جس میں پرائمری ٬ مڈل اور ھائی اسكول كے طلباء شريك ہوں گے – ان كلاسوں میں ناظرہ قرآن ٬ حفظ ٬ تجويد ٬ احكام ٬ دينی مسائل ٬ قرآنی قصے اور ائمہ معصومين علیھم السلام كی سوانح حيات بيان ہوں گی –
انہوں نے كہا كہ اس كورس كے اختتام پر طلباء كو تفريحی ٹور پر بھی لے جايا جاۓ گا –
136489