ماسكو میں سونے سے تياركردہ قرآن كی نمائش

IQNA

ماسكو میں سونے سے تياركردہ قرآن كی نمائش

11:08 - June 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1557897
بين الاقوامی گروپ:خالص سونے سے تيار كيا گيا قديمی ترين قرآن چند روز پہلے ماسكو كے ايك ميوزيم میں اسلامی ممالك كی برجستہ شخصيات كو دكھايا گيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق روس كی سركاری خبر رساں ايجنسی نے لكھا ہے كہ یہ قرآنی نسخہ جو خالص سونے سے تيار كيا گيا ہے اسے كچھ عربی اور اسلامی ممالك كی نامور شخصيات كے لئے نمائش كيا گيا یہ سونے كا قرآن بغير نقطوں اور حركات كے ہے اسے روس كے غير مسلموں نے اسلامی تمدن اور ثقافت سے محبت اور مختلف تہذيبوں كے مابين بہتر تعلقات كے لئے تيار كيا تھا اور اس نسخہ كی نقل تيار كرنا غير ممكن ہے۔
یہ قرآن ۱۶۲ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كا وزن۱۴كلو گرام ہے۔
اس نسخہ كے ديدار كے لئے ايران، پاكستان ، تركمانستان، سعودی عرب ، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، ملائشيا ، سوریہ، قزاقستان، ازبكستان، كويت، تاجكستان، آذربائيجان، و قرقزستان كے صدور كو دعوت دی گئی ہے،
۱۳۷۲۵۷
نظرات بینندگان
captcha