سہ فريقی گيس معاہدہ طے پانے كے قريب

IQNA

سہ فريقی گيس معاہدہ طے پانے كے قريب

11:18 - July 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1558767
بين الاقوامی گروپ :نئی دلی میں پاكستان، بھارت اور ايران كے درميان تين ملكی گيس پائپ لائن كے معاملے پر ہونے والی دو روزہ بات چيت كے اختتام پر جمعہ كو جاری كیے گیے ايك بيان میں كہا گيا ہے بيشتر نكات پر مفاہمت ہوگئی۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بی بی سی اردو سروس نے كہا ہے كہ ايران كے وزير پٹروليم ايچ غنيمی فرد نے بھارتی وزيراعظم منموہن سنگھ اور پاكستانی صدر جنرل پرويز مشرف كو ممكنہ معاہدے پر دستخط كرنے كے لیے ايران آنے كی دعوت بھی دی ہے۔

معلوم ہوا كہ تينوں ممالك كے نمائندے گيس پائپ لائن كے ٹرانزٹ (راہداری) اور ٹرانسپورٹيشن كی فيس جيسے معاملات پر بات چيت كرتے رہے جبكہ گيس كی قيمت اور ہر تين برس بعد اس پر نظر ثانی جيسے امور پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

كہا جا رہا ہے كہ ايران میں ساؤتھ پارس گيس فيلڈ سے منسلك اس گيس پائپ لائن پر ايران نے اٹھارہ فيصد كام مكمل كر ليا ہے اور اگر معاہدہ عمل میں آگيا تو دو ہزار گيارہ تك گيس كی فراہمی شروع ہوجائےگی۔

دو ہزار چھ سو كلو میٹر طويل یہ گيس پائپ لائن پاكستان سے ہوتے ہوئے بھارت پہنچےگی اور ابتداء میں يومیہ چھ كروڑ كيوبك میٹر گيس فراہم كی جائےگی۔

اس پائپ لائن كے لیےگزشتہ تيرہ برسوں سے بات چيت ہورہی ہے، ليكن كبھی تكنيكی تو كبھی تجارتی اور كبھی سلامتی كی پيچدگيوں كے سبب ابھی تك كوئی حتمی معاہدہ طے نہیں ہو پايا ہے۔ امريكہ بھی نہیں چاہتا كہ یہ معاہدہ طے پائے۔
نظرات بینندگان
captcha