ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ اردبيل میں ادارہ تبليغات اسلامی كے زير اہتمام كام كرنے والے قرآن سنٹر كے سربراہ عزيز صابر نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كے پر مسرت موقع پر اردبيل كے ثقافتی حلقے نے خواتين كے لیے قرآن كے ساتھ انس كی محفل منعقد كرنے كا پروگرام بنايا ہے اس نورانی محفل میں ملك كے نامور قراء كے علاوہ مصر كی خاتون قاری قرآن بھی تلاوت كی سعادت حاصل كریں گی –
139693