دينی مدارس میں اسلوب تدريس میں تبديلی كی ضرورت

IQNA

دينی مدارس میں اسلوب تدريس میں تبديلی كی ضرورت

10:02 - July 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1559781
فكر و نظر گروپ : دينی مدارس میں اسلوب تدريس كو دو حصوں اصلی اور مطالعہ میں تبديل كر كے اہم ابحاث كی تعليم دی جاۓ گی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ حجة الاسلام و المسلمين ٫٫ علی دوست ٬٬ نے كہا كہ پڑھی گئی كتابوں پر مسلط ہونا حوزہ علمیہ كے اہم مسائل میں سے ہے –
انہوں نے كہا كہ طلاب كے لیے مطالعہ سے متعلق مسائل اور تدريسی مسائل میں فرق ركھنے كی ضرورت ہے ليكن اس كا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے كہ طلباء ٬ مطالعاتی درسوں پر توجہ نہ دیں –
انہوں نے اس اجلاس میں اساتيد كی طرف سے كیے گۓ مختلف سوالات كے جوابات دیے بالخصوص امتحانات كے حوالے سے موجود مشكلات كے بارے میں جوابات دیے انہوں نے كہا كہ كامياب طلاب كو میڈيا پر لانے كی ضرورت ہے اور كتبی اور شفاعی نتائج كے بعد نماياں طلاب كا انتخاب كيا جانا چاہیے اور انہیں انعامات سے نوازا جاۓ –
140048

نظرات بینندگان
captcha