ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آتن میں یہ پہلی كتاب ہے جو مذھب اہلبيت علیھم السلام كے تعارف كے لیے پيش كی گئی ہے –
اس سے قبل يونان میں اسلام سے متعلق شائع ہونے والی كتابوں نے مذھب تشيع كی غير واقعی تصوير پيش كی ہے –
كتاب شيعہ در اسلام كے مترجم جناب ٫٫ لينا ميستاكيدو ٬٬ نے مذھب شيعہ كی تاريخ كو تحرير كرتے ہوۓ اس كتاب كا ترجمہ پيش كيا ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق يونان میں واقعی اسلام كو پيش كرنے كے لیے یہ كتاب مٶثر كردار ادا كر سكتی ہے –
140750