ايران كے شہر شوش كے نواح شاوور میں قرآنی كلاسوں كا اہتمام
قرآنی سرگرمياں گروپ : موسم گرما كی تعطيلات میں مركز دارالقرآن كريم المھدی میں مختلف سن و سال ركھنے والوں كے لیے قرآنی كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے جس میں ۲۳۵ افراد شريك ہو رہے ہیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں كا سلسلہ گرميوں كی تعطيلات كے ساتھ ہی شروع ہو گيا ہے جس میں ناظرہ ٬ تجويد ٬ حفظ اور معارف قرآن كی تدريس كی جاتی ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق شركاء كو قرآنی تعليم كے علاوہ انگريزی زبان كی بھی تعليم دی جا رہی ہے اور دورے كے اختتام پر طلباء كو مشہد مقدس كی زيارت كے لیے جايا جاۓ گا –
140935