دبئی میں اسلامی اور ثقافتی نمائش گاہ كا اہتمام

IQNA

دبئی میں اسلامی اور ثقافتی نمائش گاہ كا اہتمام

10:51 - July 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1561745
بين الاقوامی گروپ : سوڈان كے مشہور فنكاروں نے اپنے آثار كو دبئی كی نمائش گاہ میں پيش كيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج نامی سائیٹ سے نقل كيا ہے كہ متحدہ عرب امارت میں موسم گرما كی تعطيلات میں برجمان ٬٬ سنٹر كے تعاون سے ۲۲ جمادی الثانی كو نمائش كا افتتاح كيا گيا جس كا سلسلہ ۹ رجب المرجب تك جاری رہے گا –
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں سوڈان كے مشہور فن كار عصام ابراہيم بابك كے لكھے ہوۓ خوبصورت فن پارے پيش كۓ جائں گے –
نمائش گاہ كا اہتمام اسلامی اور ثقافتی امور كی حمايت كے لیے كيا گيا ہے اس نمائش میں يكتا پرستی كے مفاہيم اور اس كی قدرت و خوبصورتی سے متعلق جو احساسات پاۓ جاتے ہیں فنكار اسے تصويری شكل میں پيش كریں گے –
عصام ابراہيم بابك نے عربی خط كو اسلامی خطوط كا بہترين شاہكار قرار ديتے ہوۓ كہا كہ عربی خط بہت خوبصورت ہے اور یہ اسلامی ثقافت كی علامت ہے –
--
نظرات بینندگان
captcha