ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت اسلامی كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ اس سيمينار میں مختلف سياسی شخصيات ٬ علماء ٬ پروفيسرز اور طلبا شريك ہوۓ اس سيمينار میں رايزنی كے سربراہ نے خطاب كرتے ہوۓ امام خمينی كو بيسوی صدی كا معجزہ قرار ديا اور امام خمينی كی زندگی كے مختلف پہلوؤں كو بيان كيا اور كہا كہ انہوں نے تاريخ بشريت كا رخ موڑ ديا اور دنيا كی تاريخ میں ايك نيا باب رقم كيا ٬ گھانا میں امام خمينی سنٹر كے سربراہ شيخ سعدی انس داؤد نے اور گھانا يونيورسٹی كے سربراہ نے اپنے خصوصی مضامين پڑھے ٬ جس میں امام خمينی كے اسلامی وحدت میں كردار كو بيان كيا گيا تھا –
گھانا میں ايران كے سفير ولی اللہ محمدی نے بھی خطاب كيا اور امام خمينی كے مسلمان اقوام كی بيداری میں ان كے عظيم كردار كو بيان كيا –
143969