ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب اسلامی خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ اردن كی مختلف تنظيموں نے صہيونيوں كے نا جائز اور وحشيانہ تسلط كو كھلی دشمنی سے تعبير كيا اور اسے مسلمانوں كے دينی اعتقادات كے خلاف چيلنج قرار ديا اور كہا اسرائيل كو اس كے برے نتائج كا سامنا كرنا پڑے گا –
انہوں نے اپنے بيان میں كہا كہ مسجد الاقصی مسلمان كا مشتركہ مقام ہے اور یہوديوں كو اس پر تسلط كا حق نہیں ہے – ان اردنی گروہوں نے او آئی سی اور عرب ليگ سے مطالبہ كيا كہ وہ بين الاقوامی سطح پر اس كا نوٹس لیں-
147572