ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كے ادارہ امور اسلامی كے سربراہ سيد وان محمد شيخ عبد العزيز نے یہ خبر ديتے ہوۓ كہا كہ انشاء اللہ ۲۲ اگست كو كولاالمپور میں عالمی سطح پر قرآنی كورس كا اہتمام كيا جاۓ گا جس میں ۶۰ ممالك سے قرا اور حفاظ شريك ہوں گے – اور اس كورس كا سلسلہ ايك ہفتے تك جاری رہے گا –
شيخ عبد العزيز نے مزيد كہا كہ گذشتہ سال اس كورس میں ۵۲ ممالك كے افراد نے شركت كی تھی –
انہوں نے كہا كہ اس كورس كا افتتاح ملائيشيا كے بادشاہ ميزان زين العابدين كریں گے –
148498