ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے روزنامہ الوطن سے نقل كيا ہے كہ طبی اور علمی ايجادات كہ جنہیں مسلمان دانشوروں نے ايجاد كيا تھا پوری دنيا كے عجائب گھروںسے اكٹھا كر كے اس نمائش میں ركھا گيا ہے – یہ نمائش چار ماہ تك جاری رہے گی اور اس نمائش میں مغرب كی ٹيكنيكل مصنوعات جو اسلامی ثقافت سے مٲخوذ ہیں ان كی بھی نماش كی جاۓ گی –
اس نمائش كے دوران علمی نشستیں بھی ہوں گی جس میں بحث كی جاۓ گی كہ كيسے اسلام مغرب كی ثقافت پر اثر انداز ہوا ہے –
148953