ايران كے شہر نكا میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر نكا میں قرآنی محفل كا انعقاد

9:34 - August 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1567858
قرآنی سرگرمياں گروپ : ۱۴ رجب المرجب كو معتكف خواتين كے درميان قرآنی محفل منعقد كی گئی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق اس قرآنی محفل كا اہتمام مسجد سجادیہ میں كيا گيا تھا جس میں چار سو معتكف خواتين نے شركت كی –اس محفل میں ايك معلم قرآن نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ ان مبارك ايام میں زيادہ سے زيادہ قرآن مجيد كی تلاوت كریں اور یہ ايام در حقيقت مقدمہ ہیں تا كہ سال كے تمام دنوں میں ہم قرآن سے وابستہ رہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن ٬ انسان ساز كتاب ہے اگر ہم قرآن سے اپنا رابطہ ركھیں تو ہمارے قلوب منور ہو جائیں گے اور ہم گناہوں سے بھی اجتناب كریں گے –
اس معنوی تقريب سے محترمہ سيدہ حوریہ اور محترمہ راضی نے قرآن كی تلاوت كی-
قابل ذكر ہے كہ اس قرآنی محفل كا اہتمام ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے كيا گيا تھا –
149257

نظرات بینندگان
captcha