قرآن اور اجتماعی عدالت

IQNA

قرآن اور اجتماعی عدالت

10:38 - August 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1568551
بلاگ گروپ : ان اللہ يامر بالعدل و الاحسان و ايتاء ذی القربی و ينھی عن الفحشاء والمنكر و البغی يعظكم لعلم تذكرون

بے شك اللہ ٬ عدل ٬ احسان اور قرابت داروں كے حقوق كی ادائيگی كا حكم ديتا ہے اور بدكاری ٬ ناشائستہ حركات اور ظلم سے منع كرتا ہے كہ شايد تم اس طرح نصيحت حاصل كر لو –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے لكھا كہ معاشرے كی بقاء كا راز عدالت ہے جسے قرآن مجيد نے بيان كيا ہے قرآن مجيد نے عدالت كے بيج كو اپنے ماننے والوں كے دلوں میں بويا ہے –
اور اسے اجتماع اور فرد كے نظم كا ذريعہ قرار ديا ہے اور یہ تعليم دی ہے كہ مسلمانوں كی زندگی كا آئين عدالت پر استوار ہونا چاہیے –
بلاگ گروپ نے مزيد لكھا ہے كہ معاشرے میں صلاحيت اور استعداد كے اعتبار سے مختلف افراد ہیں علم ٬ فضيلت ٬ ايمان ٬اخلاق كے اعتبار سے بھی لوگوں میں فرق پايا جاتا ہے انسانی حقوق اسی استعداد كے تناظر میں معين كیے جاتے ہیں اسی كا نام اجتماعی عدالت ہے –
149818

نظرات بینندگان
captcha