انگلستان كی قديمی ترين مسجد كی دوبارہ تعمير كی جاۓ گی

IQNA

انگلستان كی قديمی ترين مسجد كی دوبارہ تعمير كی جاۓ گی

11:06 - August 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1568942
بين الاقوامی گروپ : انگلستان كے شہر ليورپول كی قديمی ترين مسجد مسلمانوں اور اس شہر كے مقامی عيسائيوں كے تعاون سے دوبارہ تعمير كی جاۓ گی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلام آن لائن سائیٹ سے رپورٹ دی ہے كہ ليور پول كی مسلم سوسائٹی كے سربراہ محمد اكبر علی نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوے كہا كہ اس قديمی مسجد كی تعمير انگلستان میں اسلامی ميراث كے احياء كے لیے كی جا رہی ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ انگلستان میں اسلامی ميراث تمام مسلمانوں كے لیے باعث افتخار ہے –
اكبر علی نے مسلمانوں اور شہر ليور پول كے كليسا كے سربراہوں كا مسجد كی تعمير میں باہمی تعاون اسلام اور عيسائيت كے پيروكاروں كے درميان انتہائی خوشگوار تعلقات كا غماز ہے –
یہ مسجد كہ جو مسجد كيليام كے نام سے معروف ہے 1889 ء كو انگلستان كے شہر ليور پول میں تعمير كی گئی تھی –
ياد رہے كہ تقريبا 20 لاكھ مسلمان انگلستان میں سكونت پذير ہیں –
150541

نظرات بینندگان
captcha