ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں عرفان ٬ صوفيا ٬ واقعيت عرفان ٬ عارف اور صوفی كے درميان فرق ٬ عالم عرفان میں انسان كی اہميت ٬ اسلام میں عرفان كا آغاز ٬ اور اس جيسے بہت اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے –
مؤلف نے كتاب كے مقدمہ میں لكھا ہے كہ اگرچہ اكثر افراد روزمرہ كی زندگی كی ضروريات كو پورا كرنے كرنے كے لیے دن بھر سر گرم رہتے ہیں اور معنويات كی طرف توجہ نہیں كرتے ليكن اس كے باوجود چونكہ ان كی فطرت میں حقيقت كی تلاش كے لیے قوت موجود ہے لہذا بعض افراد معنويت كی تلاش میں نكل پڑتے ہیں –
151140