ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی اسلامی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں میں 2480 طلبہ جو كہ فلسطين كے شمالی علاقوں سے تعلق ركھتے ہیں انہوں نے شركت كی ہے –
فلسطين كے مذھبی امور اور اوقاف كے وزير شيخ جمال محمد بو اطنہ نے ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان كرتے ہوۓ كہا كہ شركت كرنے والوں میں سے 72.2 فی صد افراد اعلی نمبروں میں كامياب ہوۓ ہیں –
انہوں نے پورے فلسطين میں ايسے مقابلوں كے انعقاد پر زور ديا ہے كيونكہ ايسے مقابلوں سے شركت كرنے والوں كی معلومات میں اضافہ ہو تا ہے –
150978