ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا حجت الاسلام و المسلمين ڈاكٹر ہاشميان نے ايك انٹر ويو میں ايكنا كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس سنٹر نے برلن میں معارف اسلام كی تعليم كے لیے مختلف كورسز كا اہتمام كيا ہے تاكہ اس غير مسلم ملك میں اسلام كے پاكيزہ معارف كی ترويج كی جا سكے –
انہوں نے كہا كہ برلن كا اسلامی ثقافتی سنٹر ہر ہفتے كو قرآن سے آشنائی كے لیے ايك نشست كا اہتمام كرتا ہے اور اس كے ضمن میں احكام شرعی كو بھی بيان كيا جاتا ہے –
برلن كے اسلامی سنٹر كے پيش نماز نے كہا كہ نماز مغرب و عشا ء كی با جماعت ادائيگی ٬ دعا توسل اور جوانوں سے احكام شرعی اور قرآنی مفاہيم پر سوالات و جوابات آج كل كے پروگراموں میں شامل ہیں –
152255