چا بھار میں جشن بعثت كا انعقاد

IQNA

چا بھار میں جشن بعثت كا انعقاد

10:35 - August 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1571297
فن گروپ : چا بھار میں بعثت پيغمبر اسلام ۖ كا جشن منعقد كيا گيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق چا بھار كی شيعہ سنی آبادی نے عيد مبعث كی مناسبت سے مساجد اور دوسری جگہوں پر جشن منايا –
جشن كی ان تقاريب میں عوام ٬ وہاں كے حكومتی عہديداروں اور ائمہ جمعہ نے شركت كی –
چا بھار كے حكومتی عہديدار ٫٫ محمد طاہر باقر زادہ ٬٬ نے اس موقع پر تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ بعثت يعنی ترقی كی طرف حركت اور اس پر بركت دن كی مناسبت سے اسلامی دنيا كو چاہیے وہ ترقی كی طرف قدم بڑھائیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ بعثت پيغمبر اسلام ۖ كے دن بشريت كو خداوند عالم كی طرف سے محبت اور اچھی صفات عطا كی گئی ہیں –
اور ہم پيغمبر اسلام ۖ كی سيرت پر عمل كر كے معاشرے كو سعادت اور خوش بختی كی طرف لے جا سكتے ہیں –
153658

نظرات بینندگان
captcha