ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے قطر كے روز نامه ﴿اشرق﴾كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه اردن يونيورسٹی میں اسلامی ثقافتی شعبے كے انچارج ﴿احمد العوايشه﴾نے ايك اخباری كانفرنس میں بتايا كه يه خبر رساں اداره عربی اور انگلش میں خبریں شائع كرے گا اور اس كی تأسيس كا مقصد مسلمانوں كو دين اسلام كی تعليم سے آگاه كرنا هے
انهوں نے مزيد كها كه مختلف دينی مسائل میں گفتگو اور فكرونظر كی ثقافت كی ترويج ٬زمانے كی ضرورتوں كے مطابق دينی مفاهيم كو پيش كرنا اور قرآن وسنت كی روشنی میں اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنا ٬اس اسلامی خبر رساں ادارے كی اهم سرگرميوں میں سے هے۔