ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی﴿ايكنا﴾بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں لكھا ھے كہ رمضان اللہ تبارك وتعالٰی كے ناموں میں سے ھے لہذا صرف رمضان نھیں كھنا چاہئے مثلا یہ نہ كھیں كہ رمضان آيا يا رمضان چلا گيا بلكہ یہ كھیں كہ ماہ رمضان آيا۔
راوی كھتا ھے كہ میں امام محمد باقر﴿ع﴾كی خدمت میں حاضر تھا آنحضرت﴿ع﴾نے فرمايا تم لوگ یہ نہ كھا كرو كہ یہ رمضان ھے اور یہ بھی نہ كھا كرو كہ رمضان آيا يا چلا گيا اسلئے كہ رمضان خدا كے ناموں میں سے ايك ھے كہ جو نہ آتا ھے اور نہ جاتا ھے اسلئے كہ فناھونے والی چيز آتی اور جاتی ھے پس رمضان كا تذكرہ ماہ كے ذريعہ كيا كرو۔ يعنی كھو ماہ رمضان
۱۶۵۳۰۴