ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب نيوز ايجنسی سے نقل كيا ھے كہ جناب عدنان احمد يوسف نے یہ خبر ديتے ھوئے كہا كہ متحدہ عرب بينك اور اٹلی كی بينك اكیڈمی كے مابين یہ قرارداد طے پائی ھے كہ شھر روم میں پھلا اسلامی بينك قائم كيا جائے گا۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اٹلی میں مسلمانوں كی تعداد كو مدنظر ركھتے ھوئے وہاں اسلامی بينك كی تاسيس ضروری ھے۔يورپ میں لندن كے بعد یہ دوسرا شھر ھے جس میں اسلامی بينك قائم كيا جائے گا
جناب عدنان يوسف نے كہا كہ اس اسلامی بينك كی تاسيس سے اٹلی اور اسلامی ممالك كے درميان مزيد خوشگوار تعلقات قائم ھو جائیں گے اور اٹلی كے لئے یہ بھترين موقع ھوگا كہ وہ اسلامی اور عربی ممالك كے درميان معاشی اور ثقافتی اعتبار سے تعاون كو فروغ دے۔
۱۷۱۴۵۰