ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكن﴾نے روسی نيوز ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ چچنيا كے مفتی جناب﴿سلطان ميرزايف﴾نے یہ خبر ديتے ھوئے كہا كہ اس پروگرام میں ۶۰ سال سے زائد عمر ركھنے والے افراد جو مالی اعتبار سے مستطيع نہ ھونے كی وجہ سے حج سے مشرف نھیں ھو سكے انھیں ترجيح دی جائے گی
انھوں نے مزيدكہا كہ امسال چچنيا سے تين ھزار مسلم افراد اعمال حج انجام دينے كےلئے مكہ مكرمہ جائیں گے
جناب سلطان ميرزايف نے كہا كہ گذشتہ سال چچنيا سے ۱۲۰۰افراد حج كےلئے گئے تھے جن میں سے ۱۵۰ زائرين كے اخراجات مذكورہ فاؤنڈيشن نے برداشت كئے تھے۔
۱۷۹۹۳۹