امام جمعہ نجف اشرف : آيت اللہ صدر الدين : امام خمينی رہ اسلامی وحدت كے علمبردار تھے

IQNA

10:41 - October 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1595364

امام جمعہ نجف اشرف : آيت اللہ صدر الدين : امام خمينی رہ اسلامی وحدت كے علمبردار تھے

بين الاقوامی گروپ : امام خمينی رہ منادی وحدت تھے چونكہ وہ اپنے ارادے میں صادق تھے لہذا اس سلسلے میں ان كی كاركردگی ايران تك محدود نہیں تھی بلكہ تمام ملت اسلامیہ فلسطين سے بوسنيا تك آپ كی آواز اتحاد گونج رہی تھی ۔


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صدر الدين نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران ہميشہ مسلمانوں كے مابين اتحاد و يكجہتی كو مستحكم كرنے كے لیے كوشاں رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امام خمينی رہ كی وفات كے بعد آيت اللہ خامنہ ای ان كی راہ كو آگے بڑھا رہے ہیں ۔
جناب صدر الدين نے عالم اسلام كے سياسی مسائل كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ مسئلہ فلسطين كو اس وقت سياسی موقف كی تقويت كی ضرورت ہے جس میں ايران اسلامی اہم كردار ادا كر رہا ہے ۔
امام جمعہ نجف اشرف نے تہران میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی كانفرنس پر تجزیہ كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی وحدت كو برقرار كرنے میں یہ كانفرنس بہترين قدم ہے ۔ البتہ صرف اس نشست سے پورے عالم اسلام كے مابين اتحاد و يكجہتی كو قائم كرنے كی توقع كرنا بے جا ہے ۔
181740
نظرات بینندگان
captcha