آيت اللہ تسخيری : ملت اسلامیہ كے قرآنی اغراض و مقاصد كا حصول وحدت كا مرھون منت ہے

IQNA

10:45 - October 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1595369

آيت اللہ تسخيری : ملت اسلامیہ كے قرآنی اغراض و مقاصد كا حصول وحدت كا مرھون منت ہے

بين الاقوامی گروپ: امت اسلامیہ كی ايك عظيم اور واضح خصوصيت اسلامی اتحاد و يكجہتی ہے جس كے بغير ملت اسلامیہ اپنے قرآنی مقاصد كو عملی جامہ نہیں پہنا سكتی ہے ۔


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی تقريب مذاھب اسلامی كونسل كے سيكرٹری آيت اللہ تسخيری نے شيعہ اور سنی كی باہمی ہمفكری پر ہونے والی دوسری نشست میں مسلمانوں كے اتحاد كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اس سلسلے میں مسلمانوں كے مابين مشتركہ سرگرمياں سامنے آئی ہیں جن میں سے ايك باہمی تعلقات اور عہد و پيمان ہیں ۔
جناب تسخيری نے اسلامی وحدت و يكجہتی كے سلسلے میں ہونے والی وسيع كاركردگيوں كا تذكرہ كرتے ہوۓ كہا كہ تقريب مذاھب اسلامی كونسل نے اس كی بنيادی پاليسياں اور پروگرام مرتب كیے ہیں اور اس كا آغاز قاھرہ میں ۱۹۹۰ میں ہوا تھا جس كی تفصيل جريدہ ٫٫ رسالۃ الاسلام ٬٬ میں شائع ہوئی ہے ۔
181991

نظرات بینندگان
captcha