علامہ فضل اللہ كی عنقريب ايران آمد

IQNA

علامہ فضل اللہ كی عنقريب ايران آمد

11:16 - October 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1596193
بين الاقوامی گروپ : آيت اللہ سيد محمد حسين فضل اللہ كے فرزند حجة الاسلام والمسلمين سيد علی فضل اللہ نے كہا ہے كہ ان كے والد عنقريب ايران كے دورے پر آئیں گے اور یہاں كے علماء سے ملاقات كریں گے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سيد علی نے ايكنا سے خصوصی بات چيت میں كہا كہ لبنان كے داخلی حالات اور علامہ كی علالت كے باعث ان كا یہ سفر كئی بار مٶخر كيا جا چكا ہے ليكن اس دفعہ سفر كا پروگرام اور ايرانی علماء سے ملاقات كو حتمی شكل دے دی گئی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ علامہ ايرانی حكام كی سركاری دعوت پر آ رہے ہیں اور ان كو ايران كے ساتھ خاص لگاٶ اور قائد انقلاب آيت اللہ علی خامنہ ای سے گہری محبت ہے ۔ علامہ فضل اللہ شيعيان حيدر كرار كے عظيم مرجع تقليد ہیں جو نجف میں پيدا ہوۓ اور اب لبنان میں سكونت پذير ہیں ۔ اس سے پہلے كئی بار قم كے بعض مراجع اور علماء نے علامہ فضل اللہ كو ايران آنے كی دعوت دی اور ان سے بعض مسائل پر مناظرہ كرنے كا بھی كہا گيا تھا ۔
181835

نظرات بینندگان
captcha