ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برناما نے كہا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے يونسيكو كے ۳۴ ویں اجلاس كی مناسبت سے اپنے پيغام میں كہا ہے كہ مسلمان اپنی حيثيت كا اور اپنے تاريخی اور مقدس مقامات كی صحيح حفاظت كریں بالخصوص بيت المقدس كے لیے زيادہ سے زيادہ جدو جہد كریں انہوں نے بيت المقدس كی ديوار كے ساتھ صیہونيوں كی طرف كی گئی كھدائی كی شديد مذمت كی اور اسے بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرار ديا ۔
ياد رہے يونيسكو كے ۳۴ ویں اجلاس میں ۱۹۳ ممالك كے مندوبين شركت كر رہے ہیں اور یہ اجلاس پيرس میں منعقد كيا جا رہا ہے ۔
183160