ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے كہا كہ عالمی انجمن اسلام كے جنرل سيكرٹری ڈاكٹر عبد اللہ التركی نے مذكورہ سيمينار سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی ذرائع ابلاغ كی دوسری كانفرنس اسی انجمن كی طرف سے اسلامی میڈيا كو متحد كرنے كی غرض سے منعقد كی جاۓ گی تاكہ اس كے ذريعہ اسلامی اصولوں كی صحيح تصوير دنيا كے سامنے پيش كی جا سكے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس انجمن كی طرف سے حج كے موقع پر مكہ مكرمہ میں ٫٫ صدور فتوی میں حائل مشكلات ٬٬ كے عنوان پر ايك اجلاس منعقد كيا جاۓ گا ۔
183968