عزت نفس احاديث كے آئينہ میں

IQNA

عزت نفس احاديث كے آئينہ میں

9:55 - November 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1597249
اعزازی گروپ / حسين قاسم نژاد : كرامت نفس كو احاديث میں عزت نفس كے عنوان سے بيان كيا گيا ہے ۔ یہ موضوع اتنا اہم ہے كہ صادق آل محمد ۖ حضرت امام جعفر صادق ۜ نے فرمايا كہ مٶمن كی عزت كعبہ سے زيادہ ہے ۔


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے كی رپورٹ كے مطابق حسين قاسم نے اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ :
امام علی نے فرمايا اپنے نفس كا احترام كرو اور كسی بھی پست كام كو ہاتھ نہ لگاٶ اس لیے كہ شرافت نفس سے بڑھ كر كوئی چيز نہیں ہے ۔
دوسرے مقام پر حضرت علی ۜ نے فرمايا كہ جو بلند نفس انسان ہوتا ہے وہ اپنے كو گناہ اور پست كام سے آلودہ نہیں كرتا ۔
امير المٶمنين نے فرمايا كہ جو نفس كے اعتبار سے پست ہے وہ گھٹيا كاموں سے جدا نہیں ہو سكتا ہے ۔
امام صادق علیہ السلام نے فرمايا كہ خداوند عالم نے مٶمن كے تمام امور كو خود اس كے حوالے كر ديا ہے ليكن اسے یہ اختيار نہیں ديا كہ وہ اپنے كو ذليل و خوار كرے
184458

نظرات بینندگان
captcha