ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق زاہدان میں قرآنی مٶسسہ فجر آفرين كے انچارج سيد مہدی موسوی نے كہا كہ یہ مٶسسہ صوبہ سيستان و بلوچستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے تعاون سے قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے حكومتی عہديداروں كے لیے قرآنی مفاہيم پر مشتمل كلاسوں كا اہتمام كيا ہے ۔
یہ كلاسیں ۳ نومبر ۲۰۰۷ ء كو شروع ہوئی ہیں اور ۸ نومبر تك جاری رہیں گی جناب موسوی نے كہا كہ ان كلاسوں كے اختتام پر امتحان ہوگا اور اس امتحان میں كامياب افراد كو سند دی جاۓ گی ۔
186822