مشہور ايرانی شاعر ٫٫حكيم ناصر خسرو قباديانی ٬٬كی ولادت(۹/ذيقعدہ ۳۹۴ ھ ق)

IQNA

مشہور ايرانی شاعر ٫٫حكيم ناصر خسرو قباديانی ٬٬كی ولادت(۹/ذيقعدہ ۳۹۴ ھ ق)

8:46 - November 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1603405
ابو معين ناصر بن خسرو قباديانی بلخ میں پيدا ہوا-وہ بچپن میں ہی اپنے دور كے اساتذہ سے حصول علم اور حفظ قرآن میں مشغول ہوگۓ-ناصر خسرو ادبيات فارسی اور عربی كے علاوہ اپنے دور كے اكثر علوم جيسے رياضی ،جيومیٹری (ھندسہ)،نجوم ،طب ،جڑی بوٹيوں كے علم كی مہارت كے علاوہ الھيات سے بھی آگاہی ركھتا تھا-
ابو معين ناصر بن خسرو قباديانی بلخ میں پيدا ہوا-وہ بچپن میں ہی اپنے دور كے اساتذہ سے حصول علم اور حفظ قرآن میں مشغول ہوگۓ-ناصر خسرو ادبيات فارسی اور عربی كے علاوہ اپنے دور كے اكثر علوم جيسے رياضی ،جيومیٹری (ھندسہ)،نجوم ،طب ،جڑی بوٹيوں كے علم كی مہارت كے علاوہ الھيات سے بھی آگاہی ركھتا تھا-ابتدا میں وہ محمود اور مسعود غزنوی كے دربار میں منشی كے عہدہ پر تھا ليكن كچھ عرصہ كے بعد افكار كی تبديلی كے باعث سياست سے عليحدگی اختيار كرتے ہوۓ وہ مختلف مذاھب كے اصول عقايد میں تحقيق اور سير و سفر میں مشغول ہوگيا –مكہ اور قاہرہ كے سفر كے دوران اس نے فاطمی خليفہ سے اسماعيلی مذھب قبول كرليا اور خراسان كے اسماعيليوں كی قيادت كے لیے منتخب ہوا-ناصر خسرو ٫٫حجت زمين خراسان٬٬ نامی لقب كے ساتھ ايران واپس آيا ليكن خراسان دشمنوں اور تعصب كرنے والوں كے خوف سے اس نے موجود افغانستان كے علاقہ بدخشاں میں پناہ لی اور وہاں پر وفات پاگيا-كتاب سفر نامہ جو تاريخی اور جغرافيائی لحاظ سے بڑی اہميت كا حامل ہے ناصر خسرو كے سات سالہ سفروں كا نتيجہ ہے –اس نے اپنے افكار اور اعتقادات اور اسی طرح مواعظ اور حكمتوں كو اشعار كے قالب میں ڈھال كربيان كيا ہے –اس عظيم ايرانی شاعر كی دوسری تاليفات كے نام یہ ہیں :زارا المسافرين ،خوان اخوان اور وجہ دين –ناصر خسرو كے اشعار كی خصوصيت ان كا مواعظ اور حكمتوں پر مشتمل ہوتا ہے –اس كی دعوت مذھب نے اشعار كو ايك واضح دينی رنگ عطا كيا اور اس كا علمی ذھن باعث بنا كہ وہ اپنے مقاصد بيان كرنے میں منطقيوں كی روش اور طريقہ كا اندز اپناۓ حكيم ناصر خسرو قباديانی بے شك فارسی زبان كا ايك مضبوط شاعر اور خطيب ہے جو قوی مزاج ،كلام كی پايداری اور اپنے ايك خاص اور ناياب اسلوب كا مالك تھا-
نظرات بینندگان
captcha