ايران كے مشہور شيعہ خاندان ٫٫آل بویہ ٬٬ كی تاسيس (۳۲۱ ھ-ق)

IQNA

ايران كے مشہور شيعہ خاندان ٫٫آل بویہ ٬٬ كی تاسيس (۳۲۱ ھ-ق)

14:07 - November 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1604299
ديالمہ اور ديلميان كے نام سے معروف خاندان آل بویہ ،ايران اور عراق میں حكمرانی كرتا تھا
ديالمہ اور ديلميان كے نام سے معروف خاندان آل بویہ ،ايران اور عراق میں حكمرانی كرتا تھا –سلسلہ آل بویہ كے بانی ،تين بھائی ،علی ،حسن اور احمد تھے اس خاندان كے بادشاہوں نے اپنے دور حكومت میں كئی علاقوں پر قبضہ كيا،یہاں تك كہ احمد نے بغداد پر قبضہ كرليا-آل بویہ كے حكمرانوں نے اسلامی علم و ثقافت كی بہت زيادہ خدمات انجام دیں اور اپنے دور كے دانشور اور مٶلفين كی عزت افزائی كرتے تھے-انہوں نے دين اسلام اور مذھب شيعہ كے اعتقادات كو زندہ كرنے میں بہت اہم كردار ادا كيا –اس خاندان كے ايران اور عراق میں بہت زيادہ آثار موجود ہیں جن میں ايك بغداد كا ھسپتال عضدی ہے -
نظرات بینندگان
captcha