عظيم عالم دين آخوند خراسانی كے فرند ٫٫آقا محمد ٬٬ كی وفات ( ۱۳/ذيقعدہ ۱۳۵۶ ھ-ق)

IQNA

عظيم عالم دين آخوند خراسانی كے فرند ٫٫آقا محمد ٬٬ كی وفات ( ۱۳/ذيقعدہ ۱۳۵۶ ھ-ق)

9:54 - November 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1604698
آيت اللہ آقا محمد بن آخوند خراسانی ،خراسان كے ہم عصر علماء اور حوزہ علمیہ مشہد كے سربراہ تھے-ان كی ولادت نجف اشرف میں ہوئی اور انہوں نے علم كے گہوارے میں تربيت حاصل كی
آيت اللہ آقا محمد بن آخوند خراسانی ،خراسان كے ہم عصر علماء اور حوزہ علمیہ مشہد كے سربراہ تھے-ان كی ولادت نجف اشرف میں ہوئی اور انہوں نے علم كے گہوارے میں تربيت حاصل كی –ادبيات ،فقہ و اصول كی ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد ،انہوں نے اپنے والد سے كسب فيض كرتے ہوۓ علم كے بلند مقام تك ترقی حاصل كی –اپنے والد گرامی كی زندگی میں ہی انہوں نے مشہد مقدس میں سكونت اختيار كرلی تھی اور پھر مشہد میں ہی درس خارج كی تعليم دينا شروع كردی سينكڑوں علماء اور فضلاء ان كے درس میں شركت كرتے تھے –آقا محمد خراسانی پھر مكمل سربراہ اور عام مرجعيت پر فاﺋز ہوۓ وہ سنہ ۱۳۵۴ ھ –ق میں ہونے والے مسجد گوہر شاد كے ہنگامہ كے دوران تہران منتقل ہوگۓ اور دو سال كے بعد ان كی وفات واقع ہوگئی ان كو حضرت عبد العظيم حسنی ۜ كے مرقد مطہر كے جوار میں دفن كرديا گيا-
نظرات بینندگان
captcha