راولپنڈی میں دو خودكش حملے،15 افراد جاں بحق

IQNA

راولپنڈی میں دو خودكش حملے،15 افراد جاں بحق

10:06 - November 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1604715
راولپنڈی میں جی ايچ كيو كے قريب چيك پوسٹ اور حساس ادارے كی بس پر ہونے والے خود كش حملوں میں15 افراد جاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہو گئے


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق جنگ نيوز نے لكہا ہے كہ پاك فوج كے ترجمان ميجر جنرل وحيد ارشد كے مطابق ايك خود كش حملہ فيض آباد كے قريب حساس ادارے كی بس پر كيا گيا۔بس میں سيكورٹی فورسز كے اہلكار سوار تھے۔آئی ايس پی آر كے ترجمان كا كہنا ہے كہ حملے میں پندرہ اہلكار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔دوسرا خود كش حملہ راولپنڈی میں ہی جی ايچ كيو كے قريب چيك پوسٹ پر ہوا۔حملے میں خود كش حملہ آور ہلاك جب كہ سيكورٹی فورسز كے تين اہلكار زخمی ہوئے ۔پاك فوج كے ترجمان كے مطابق زخميوں كی حتمی تعداد كے متعلق كچھ نہیں كہا جا سكتا ۔زخميوں كو راولپنڈی جنرل اسپتال اور ديگر اسپتالوں میں منتقل كيا جا رہا ہے جب كہ سيكيورٹی فورسز نے علاقے كو گھيرے میں لے ليا ہے ۔۔ادھر امريكی خبر ايجنسی نے انٹيلی جنس ذرائع كے حوالے سے بتايا ہے كہ راولپنڈی خود كش دھماكوں میں35افراد ہلاك ہوئے ہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha