مسلمان ماہر لغت ٫٫ابن فاخر٬٬ كی رحلت( ۱۵/ذيقعدہ ۵۰۰ ھ-ق)

IQNA

مسلمان ماہر لغت ٫٫ابن فاخر٬٬ كی رحلت( ۱۵/ذيقعدہ ۵۰۰ ھ-ق)

10:05 - November 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1605482
ابو الكرم مبارك بن فاخر بن محمد سنہ ۴۳۱ يا ۴۳۸ ھ –ق كو بغداد میں پيدا ہوا اور زندگی كے آخری لمحات تك اسی شہر میں رہا
ابو الكرم مبارك بن فاخر بن محمد سنہ ۴۳۱ يا ۴۳۸ ھ –ق كو بغداد میں پيدا ہوا اور زندگی كے آخری لمحات تك اسی شہر میں رہا –اس عظيم مسلمان ماہر لغت اور دانشور نے جوانی میں حجاز اور يمن كے كئ سفر كیے اور اس دور كے علماء سے استفادہ كيا اور آخر كار وہ لغت اور حديث میں استاد بن گيا –ابن فاخر اپنے درس میں ايك خاص روش ركھتا تھا اور بعض اوقات اس پر تنقيد اور اعتراض كيا جاتا تھا مثلا وہ طلباء كے سامنے كھڑا ہوجاتا اور ان كا بہت احترام كرتا تھا-
ابن فاخر كی تحرير كی روش نثری فاخر پر مشتمل تھی اور فصيح و بليغ الفاظ كے استعمال كے ساتھ محفوظ تھی ابن فاخر كی تاليفات میں سے كتاب جواب مساﺋل ،المعلم اور نحو العرف وغيرہ كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے –ابن فاخر نے كئی دوسری كتابوں كی تاليف كا كام شروع كيا ہوا تھا ليكن اس كی عمر نے وفا نہ كی كہ ان كو مكمل كرسكے –اس نے ۶۹ يا ۶۲ سال كی عمر میں بغداد میں وفات پائی اور اس كو باب حزب كے مقبرہ میں دفنا ديا گيا-

نظرات بینندگان
captcha