تربت جام میں قرآنی تعليمات كے لیے كلاسوں كا انعقاد

IQNA

تربت جام میں قرآنی تعليمات كے لیے كلاسوں كا انعقاد

8:39 - December 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1608645
قرآنی سرگرمياں گروپ : تربت جام كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے بتايا كہ قرآنی تعليما ت كی یہ كلاسیں امسال نومبر كے آخری عشرے سے شروع ہوئی ۔

تربت جام كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام محمدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ خواتين اور مرد حضرات كے لیے ۸۸ كلاسیں تربت جام میں منعقد كی جا رہی ہیں اور یہ كلاسیں ۳ مرحلوں میں ہوں گی ۔
ان كلاسوں كے موضوعات ناظرہ قرآن كريم ، مفاہيم قرآن كريم اور قرائت قرآن كريم ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ ہر كلاس میں تقريبا ۳۰ افراد ہیں اور مجموعی طور پر ۲۵۰ افراد كو ان كلاسوں میں تعليم دی جاۓ گی ۔
196456
نظرات بینندگان
captcha