قم میں غير ايرانی طلباء نے تفسيری مقابلوں كے نتائج كا اعلان

IQNA

قم میں غير ايرانی طلباء نے تفسيری مقابلوں كے نتائج كا اعلان

11:34 - December 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1610222
اعزازی خبر نگار :مدرسہ عالی امام خمينی رہ قم میں طلاب غير ايرانی كے درميان سورہ لقمان اور فرقان كی تفسير كے عنوان پر ہونے والے تفسيری مقابلوں كے نتائج كا اعلان كر ديا گيا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق مدرسہ امام خمينی كے دارالقرآن نے ان نتائج كا اعلان كرتے ہوۓ كہا كہ سورہ لقمان كی تفسير كے مقابلے میں افغانستان كے حب اللہ نجفی ، ھندوستان سے سيد ظہور حسين نقوی اور تاجكستان سے علی اكبر شريفی نے بالترتيب پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كی جبكہ سورہ فرقان كے تفسيری مقابلے میں عراق سے احمد اخلاقی ، افغانستان سے علی جان احسانی اور پاكستان سے سفر مراد حسين نے بالترتيب پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كی ہے ۔۰
199624

نظرات بینندگان
captcha