لامرد شہر كی مساجد میں جواد الائمہ علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مجالس كا انعقاد

IQNA

لامرد شہر كی مساجد میں جواد الائمہ علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مجالس كا انعقاد

8:42 - December 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1611274
اعزازی نامہ نگار : لامرد كی مساجد اور امام بارگاہوں میں جواد الائمہ علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ ،لامرد میں ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطاہق مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں آل محمد ۜ كے لاكھوں عقيدت مندوں نے امام جواد علیہ السلام كی شہات كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد كيا ۔
لامرد كی رسول اعظم مسجد میں حجة الاسلام ٫٫ احمد موسوی ٬٬ نےخطاب كرتے ہوۓ كہا كہ امام رضا علیہ السلام كی جانشينی كے مسئلے سے بہت سارے آل محمدۖ كے محب پريشان تھے اور پھر ان كی پريشانی میں اس وقت مزيد اضافہ اس وقت ہو گيا جبّ امام رضا كی نرينہ اولاد نہ ہونے كی وجہ سے واقفیہ فرقے نے ان كے خلاف زھر اگلنا شروع كر ديا ۔
حجة الاسلام نے اپنی گفتگو جاری ركھتے ہوۓ كہا كہ امام علیہ ا لسلام نے ان كے جواب میں فرمايا كہ تمہیں كيا معلوم كہ خدا مجھے فرزند عنايت نہ كرے گا بلكہ وہ مجھے ايسے بیٹا عطا كرے گا جو حق و باطل كو ممتاز كرنے والا ہو گا ۔
201169
نظرات بینندگان
captcha