امارات میں شيخ زايد مسجد میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ كی ادائيگی

IQNA

امارات میں شيخ زايد مسجد میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ كی ادائيگی

7:47 - December 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1614472
بين الاقوامی گروپ : ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ كو امارات میں مسجد شيخ زايد میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ ادا كی گئی نماز جمعہ كی اس تقريب میں ۵۰۰۰ مسلمانوں نے شركت كی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے امارات كے روزنامہ ٫٫ الرایہ ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مسجد شيخ زايد كے امام جمعہ اور امارات میں دينی اور قانونی امور كے مشير ٫٫ علی الھاشمی ٬٬ نے مسلمانوں كی تربيت میں مساجد كے كردار پر گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مدينہ منورہ میں آنے كے بعد مسجد قبا اور مسجد نبوی كی تعمير كی اور صدر اسلام سے ہی مساجد نے معاشرے كی خدمت اور امت اسلامی كی اصلاح میں اہم كردار ادا كيا ہے ۔
جناب الھاشمی نے وضاحت كی كہ قرآن كريم كی بہت سی آيات جيسے :
٫٫ يا بنی آدم خذوا زينتكم عند كل مسجد و كلو والشربوا و لا تسرفوا انہ لا يحب المسرفين ٬٬ و قل من حرم زينة اللہ التی اخرج لعبادہ و الطيبات من الرزق قل ہی للذين آمنوا فی الحياة الدنيا خالصة يوم القيامة ﴾﴾
اور رسول اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی احاديث طہارت اور پاكيزگی اور مسجد میں داخل ہوتے وقت خوبصورت لباس زيب تن كرنے كی تاكيد كرتی ہیں انہوں نے مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنے اور نفرت كی فضا ايجاد كرنے كی سازش كی مذمت كرتے ہوۓ مسلمانوں سے اپيل كی كہ وہ بيدار رہیں اور اسلامی معاشرے كی خدمت كے لیے كوشاں رہیں ۔
ياد رہے كہ مسجد شيخ زائد ۲۲ ہزار مربع كلو میٹر زمين پر پھيلی ہوئی ہے اور دنيا كی تيسری بڑی مسجد ہے اور اس مسجد میں ۴۰ ہزار افراد ايك وقت میں نماز پڑھ سكتے ہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha