بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق مصری اخبار نے لكھا ہے كہ اس نشست كے شركاء علماء اور دانشوروں نے اعتدال پسندانہ سخنوری كو عام كرنے كی ضرورت پر زور ديا اور دين اسلام كی تعليمات كو صحيح طريقے سے پيش كرنے كو كہا ۔
علماء اور دانشوروں نے اس نشست میں سخنوری میں مٶثر اور با مقصد جدت پسندی پر خصوصی تاكيد كی اور كہا كہ ان تقارير كے عناوين كو قرآنی تعليمات اور سنت پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اخذ كيا جاۓ اور پھر انہیں زمانہ كے حالات اور تقاضوں سے ہم آھنگ كيا جاۓ ۔
اس نشست میں مصری وزير اوقاف محمود حمدی زقزوق نے خطاب كرتے ہوۓ مبلغين اور خطباء سے اپيل كی كہ وہ اپنی تقارير میں مسلمانوں كے موجودہ حالات كو مد نظر ركھتے ہوۓ اسلام كی صحيح تصوير پيش كریں ۔
205773