كويت میں ۷۰ قرآنی مراكز كا افتتاح

IQNA

كويت میں ۷۰ قرآنی مراكز كا افتتاح

10:07 - January 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1616609
بين الاقوامی گروپ : كويت كے بين الاقوامی بينك كی مدد سے اس ملك میں ۷۰ قرآنی مراكز قائم كۓ جائیں گے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے عرب ٹائمز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بينك نے قرآنی ثقافت كی ترويج اور نو جوان نسل كی قرآنی معلومات میں اضافے كی خاطر كافی مقدار میں رقم مختص كی ہے ۔
كويت میں بين الاقوامی بينك كے منيجر ٫٫ محمود بلند٬٬ نے گذشتہ روز ايك تقريب میں یہ رقم ادارہ اوقاف كے نمائندوں كے حوالے كر دی ہے ۔
كويت كے ادارہ اوقاف كی قرآنی سرگرميوں كے انچارج فہد التخيری نے اس بينك كے منيجر كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ اس رقم سے كويت میں ۷۰ قرآنی مراكز قائم كیۓ جائیں گے ۔
207381

نظرات بینندگان
captcha