بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے ٫٫ دی انڈين نيوز ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ اجلاس مزيد ۲ دن تك جاری رہے گا اور اس اجلاس میں ہندوستان ، سعودی عرب ، فرانس ، كينیڈا اور انگلينڈ كے علماء شركت كریں گے ۔
اس اجلاس میں شريك ايك عالم دين نے اس اجلاس كے پہلے دن كے موضوعات پر روشنی ڈالی اور كہا كہ اس نشست میں دنيا كی موجودہ مشكلات پر تبادلہ خيال كيا جاۓ گا ۔
انہوں نے دنيا میں خون ريزی اور شدت پسندی كے خاتمے كے لیے تمام مذاھب سے تعلق ركھنے والے افراد سے اپنا كردار ادا كرنے كی اپيل كی ۔
اس پروگرام كے ايك اور مقرر ٫٫انور حسين ٬٬ نے اس اجلاس میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمان جہاں كہیں بھی زندگی بسر كریں وہ اسلام كی سر بلندی كے لیے كوشاں رہیں كيونكہ اسلام ہی ہماری بقا كا ضامن ہے
ديگر خطبا نے بھی اس موقع پر اپنے خيالات كا اظہار كيا اور مسلمانوں كی پسماندگی كا سبب ، اسلام كی تعليمات سے دوری كو قرار ديا ۔
ياد رہے كہ یہ اجلاس اسلامی تبليغی جماعت ہند كی كوششوں كا نتيجہ ہے ۔
208080