بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق صوبہ يزد كے تبليغات اسلامی كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ علی كار گر ٬٬ نے عوام كا بے حد شكریہ ادا كرتے ہوۓ كہا : اس صوبہ كے افراد نے رھبر كے فقيد المثال استقبال میں شريك ہو كر اپنے والہانہ عشق كا اظہار كيا ، جبكہ دوسری جانب صوبہ كی انتظامیہ نے بھی بے حد عمدہ انتظامات كیے تھے جس كی وجہ سے كوئی مشكل پيش نہیں آئی ۔
مقامی تبليغات اسلامی كے سربراہ نے زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد ، علماۓ كرام ، مساجد كے متوليان ، ذاكرين كرام اور ديگر عوامی طبقوں كا خصوصی شكریہ ادا كيا كہ جنہوں نے اس دورے كے دوران ختم قرآن ، اجتماعی تكبير ، دعاء توسل ، ختم صلوات ، ۱۵۰۰ سو مساجد میں نماز شكرانہ كی ادائيگی اور مختلف دينی پروگراموں كے علاوہ پوسٹر اور مختلف قسم كی رضا كارانہ امور میں بھر پور شركت كی جس كی بنا پر رھبر انقلاب اسلامی كا یہ پانچ روزہ دورہ ايك بے مثال دورہ كی صورت اختيار كر گيا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسی قسم كے پروگرام رھبر انقلاب اسلامی كے اس صوبے كے دوسرے شہروں میں پہنچنے پر منعقد كیۓ گۓ جو يقينا قابل تحسين ہیں اور نظام ولايت فقیہ سے لوگوں كی محبت كا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
209967