بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ نے روزنامہ عرب نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ مكہ كے مئير ٫٫ عثمان البار ٬٬ نے ۸ جنوری ۲۰۰۸ ء كو روزنامہ عرب نيوز كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ مسجد الحرام كے شمالی حصے كی توسيع بہت بڑا پراجيكٹ ہے اور اس كی وجہ سے مكہ شھر میں بہت سی تبديلياں آئیں گی ۔
جناب البار نے وضاحت كی كہ اس توسيع میں ۳۰۰ مربع میٹر زمين كو استعمال میں لايا جاۓ گا اور اس كی وجہ سے سمعیہ اور شبيكہ كے علاقوں میں ايك ہزار گھر منہدم كیۓ جائیں گے ۔
اور سعودی عرب حكومت نے گھروں كے مالكان كے نقصان كے ازالے كے لیے ۶ كروڑ ڈالر مختص كیے ہیں ۔
210668