{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق بروجن میں محكمہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجة الاسلام و المسلمين ٫٫ الھيان ٬٬ نے كہا ہے كہ محرم الحرام كے پہلے عشرہ میں ۴۵ علماء اپنی تبليغی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ یہ خطباء قيام امام حسين علیہ السلام كے علل و اسباب ، بدعتوں سے آشنائی اور خرافات سے مقابلے پر گفتگو كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ بروجن شہر میں ۲۰۰ مذھبی انجمنیں مصروف عمل ہیں اور تبليغاتی ادارہ نے تمام مذھبی انجمنوں كو محرم الحرام كی مناسبت سے ثقافتی پيك دیے گۓ ہیں ۔
211855