كويتی شيعہ راہنما : حقيقی اسلام دہشت گردی كے سخت خلاف ہے

IQNA

كويتی شيعہ راہنما : حقيقی اسلام دہشت گردی كے سخت خلاف ہے

14:08 - January 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1620556
بين الاقوامی گروپ : كويتی شيعہ راہنما نے امريكی صدر بش كے حالیہ دورے كی شديد مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ حقيقی اسلام عالمی دہشت گردی كے سخت خلاف ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار ٫٫ الوطن ٬٬ نے شيعہ راہنما كے بيان كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اسلام كا القاعدہ كے دہشت گرد گروہ سے كوئی تعلق نہیں ہے اور بن لادن دين خدا سے مرتد شخص ہے اسے مسلمانوں كے زمرے میں لانا بالكل غلط ہے ۔
اس شيعہ عالم دين نے مزيد كہا كہ مسلمان علماء نے گيارہ ستمبر كے واقعہ كی شديد مذمت كی تھی اور وہ عراق ، برطانیہ اور بالی جزيرہ میں ہونے والی دہشت گردانہ كاروائيوں كے سخت خلاف ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں كی دہشت گردی كے خلاف جنگ كی تاريخ كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اگر سيرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت علیہ السلام اور امام حسين علیہ السلام كا گہرا مطالعہ كيا جاۓ تو معلوم ہوگا كہ ہمارے انبياء اور اولياء نے ہميشہ ظلم و ستم كا مقابلہ كيا ہے اور وہ ہی اصلی معنوں میں دہشت گردی كے مخالف تھے ۔
انہوں نے مسلمانوں كے بيانیہ كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اس بيانیہ میں بھی آيا تھا كہ اسلام محبت اور صلح و دوستی كا دين ہے اور ہميشہ دنيا میں امن و سلامتی كا خواہاں رہا ہے اور امريكہ كے دہشت گردی كے خلاف جنگ كے نعرہ سے پہلے ہی جہان اسلام دہشت گرد تنظيموں كا مخالف تھا ۔ انہوں نے مسئلہ فلسطين كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ یہ مسئلہ تمام مسلمانوں سے متعلق ہے اور ہم سب یہ چاہتے ہیں كہ اس كا عادلانہ راہ حل نكالا جاۓ اور اسرائيل كی دہشت گردانہ كاروائيوں كی شديد مذمت كرتے ہیں ۔
211736
نظرات بینندگان
captcha