سيد حسن نصر اللہ : امريكہ سے دشمنی ہمارے لیے باعث افتخار ہے

IQNA

سيد حسن نصر اللہ : امريكہ سے دشمنی ہمارے لیے باعث افتخار ہے

11:35 - January 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1621225
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری نے امريكی صدر جارج بش كے ايران اور حزب اللہ پر الزامات كا جواب ديتے ہوۓ كہا كہ ہمارے لیے امريكہ سے دشمنی باعث افتخار ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٹی وی چينل ٫٫ العالم ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سيد حسن نصر اللہ نے امريكی جارج ڈبليو بش كے مشرق وسطی كے دورے كے پانچویں دن ابو ظہبی میں ان كی تقرير كی مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ جب بش نے حزب اللہ اور حماس كے بارے میں گفتگو كی تو اس سے مرا سر فخر سے بلند ہو گيا كيونكہ فرعون وقت اور شيطان بزرگ نے ہمیں اپنا دشمن كہا ہے ۔
انہوں نے غاصب اسرائيل كی كاروائيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اسرائيل دہشت گرد ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور سوریہ چونكہ فلسطينی عورتوں ، بچوں ، اور سرزمين كے دفاع كے لیے حماس اور دوسری تحريكوں كی اخلاقی حمايت كرتے ہیں اس لیے ان كو دہشت گرد كہا جاتا ہے ۔
ياد رہے گذشتہ روز ۱۳ جنوری ۲۰۰۸ ء كو جارج ڈبليو بش نے اپنی تقرير میں كہا تھا كہ ايران دنيا میں دہشت گردی كا سب سے بڑا حامی ہے اور وہ شدت پسند گروہوں ﴿ من جملہ طالبان ﴾ كو اسلحہ اور مالی مدد فراہم كر رہا ہے اس كے علاوہ بش نے ايران پر الزام عائد كيا ہے كہ ايران حزب اللہ كو اسلحہ اور مالی امداد فراہم كر كے لبنان میں بحران پيدا كر رہا ہے ۔
212644
نظرات بینندگان
captcha