آسٹريا میں عزاداری امام حسين علیہ السلام كی مجالس

IQNA

آسٹريا میں عزاداری امام حسين علیہ السلام كی مجالس

11:40 - January 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1621232
بين الاقوامی گروپ : آسٹريا كے شيعيان حيدر كرار بھی دنيا كے دوسرے عزادارن حسينی كی طرح ماہ محرم الحرام میں مجالس امام حسين علیہ السلام برپا كر رہے ہیں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق جعفریہ نيوز نے لكھا ہے كہ شہر وين میں اسلامك سنٹر ٫٫ اہل بيت علیھم السلام٬٬ نے ايك اطلاعیہ صادر كيا ہے جس میں امام حسين علیہ السلام اور ان كے با وفا اصحاب كی شہادت پر گيارہ جنوری سے بيس جنوری تك مجالس برپا كرنے كی خبر دی گئی ہے ۔
اس سنٹر نے مجالس كے پروگرام میں واقعہ كربلا كے بارے تقارير اور نوحہ خوانی اور ماتم داری شامل ہیں ۔ اسلامك سنٹر اھلبيت نے وين میں مقيم تمام شيعيان حيدر كرار كو ان مجالس میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
212571

نظرات بینندگان
captcha