آيت اللہ محمد سعيد حكيم كے دفتر كے ايك اہم عہديدار كی شہادت

IQNA

آيت اللہ محمد سعيد حكيم كے دفتر كے ايك اہم عہديدار كی شہادت

15:46 - January 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1621841
بين الاقوامی گروپ : عراق میں مرجع تقليد آيت اللہ سيد محمد سعيد حكيم كے دفتر كے انچارج خضر الرماحی كو گذشتہ روز ۱۵ جنوری ۲۰۰۸ كو امريكی اور عراقی فوجيوں نے ايك مشتركہ كاروائی میں شھيد كر ديا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ }نے ﴿ براتھ نيوز﴾كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حوزہ علمیہ نجف اشرف كے استاد نے بتايا كہ شھيد رماحی بغداد كے علاقہ ٫٫ اور فواجہ ٬٬ میں لنك روڈ سے گذر رہے تھے كہ امريكی اور عراقی سيكورٹی فورسز نے ان پر حملہ كر ديا اور اس حملے میں وہ شھيد ہو گۓ ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ عراقی سيكورٹی فورسز نے الزام لگايا ہے كہ وہ دہشت گرد تھے جبكہ رماحی كے اہل خانہ حملے كے وقت ان كے ساتھ تھے اور وہ اس واقعہ كے گواہ ہیں ۔
ياد رہے كہ شھيد خضر الرماحی نجف اشرف میں آيت اللہ سيد سعيد حكيم كے دفتر كے انچارج تھے اور ديگر مراجع كے دفاتر میں بھی فرائض انجام دے چكے ہیں ۔
213637

حضرت
نظرات بینندگان
captcha