شاتم رسول سلمان رشدی كی ايك دن كے لئے بھارت آمد پر مسلمانوں میں سخت اشتعال پايا جاتا ہے ۔ معلوم ہوا ہے كہ شاتم رسول سلمان رشدی بھارت كی مشہور گودريج گروپ آف كمپنيز كے دعوت پر گودريج كمپنی كے مالك كے بیٹے كی شادی كی تقريب میںآ يا تھا ۔سلمان رشدی اس پروگرام میں شركت كے بعد فوری طور پر امريكہ واپس چلا گيا ہے ليكن مسلمانوں كو سلمان رشدی كی آمد كی خبر ملی تو ممبئی كے مسلمانوں كے اندر اشتعال پھيل گيا ہے۔مسلم پرسنل لاء بورڈ كے ترجمان حكيم سيد فرحان حسينی نے بھارتی حكومت كی جانب سے سلمان رشدی كو ويزا دينے كی مذمت كی ہے۔ ادھر كہا جارہا ہے كہ ممبئی سميت ملك كے دوسرے حصوں میں مسلمانوں نے گودريج كمپنی كی تمام مصنوعات كا بائيكاٹ كرنے كا اعلان كرديا ہے۔